ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 24 اپریل 2026
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے حسن نعمان کالونی سہراب گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “محبوب گروہ” سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد زبیر ولد سلام خان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں سہراب گوٹھ، انڈسٹریل ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ سہراب گوٹھ میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔ حال ہی میں ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی ایک بڑی کارروائی کی تھی جسے سی سی ٹی وی فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم محمد زبیر کا ایک ساتھی پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر پولیس کے حوالے ہو چکا ہے۔ جبکہ “محبوب گروہ” میں شامل دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *