ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپوٹر ایم اعجاز چانڈیو مھرانوی سے
پولیس مقابلے کے دوران رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ ٹھٹہ کی حدود ٹھٹہ تا حیدرآباد بائی پاس درگاہ شاہ عقیق کے قریب پولیس اور ملزمان کی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت گلبھار ولد نیاز چانڈیو رہائشی چانڈیا محلہ گھارو کے طور پر ہوئی ۔
ابتداعی تفتیش کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم تھانہ ٹھٹہ، مکلی، گھارو و دیگر علاقوں میں رابری، ڈکیتی، موٹرسائیکل چھیننے جیسے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
زخمی ملزم کا مزید مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار زخمی ملزم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ٹھٹہ پولیس
پولیس مقابلے کے دوران رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل سمیت زخمی حالت میں گرفتار