تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں

لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکول اب ہفتے میں صرف 4 دن کھلیں گے کیونکہ جمعہ کو عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری سکولوں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں ہوں گی اور تعلیمی ادارے اب پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ کی تعطیل کے باعث اب ہفتہ میں صرف 4 دن تدریسی عمل جاری رہے گا۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں آج سے چار روزہ ورکنگ ویک کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ثانوی اور ابتدائی تعلیم خیبر پختونخوا نے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں اسکول جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے جب کہ نئے اوقات کار یکم اپریل 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی میں کمی کے پیش نظر نئے اوقات کار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پرائمری سکولوں میں کلاسز صبح 7:30 سے ​​دوپہر 1:35 تک جاری رہیں گی۔ مڈل سکولوں میں تعلیمی عمل صبح 7:30 سے ​​دوپہر 2:35 بجے تک ہو گا جبکہ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں چھٹی سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

دوسری جانب پنجاب میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بحران کے باعث بند اسکول آج دوبارہ کھل گئے۔ آن لائن کلاسز کے بعد تدریسی سرگرمیاں باقاعدگی سے شروع ہو گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہفتے میں پانچ دن تعلیم جاری رہے گی۔ تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *