661واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف( ) برصغیر پاک وہند کی معروف روحانی ہستی امام العارفین حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت رح کے 661واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک تقریبات کا آغاز ذوالحجہ 10،11،12 بمطابق مئی 27،28،29 امسال 2026ء سے ہوگا۔جس کی صدارت دربار جلالیہ سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری و مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کریں گے۔عرس مبارک کے حوالے سے خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس، صاحبزادہ سید ریاض جہانیاں بخاری نے روحانی عقیدت مند پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا کہ اوچ مکہ است مثال مدینہ دان، آہستہ پا بنہ کہ ملک سجدہ می کنند۔اوچ شریف اولیاء اللہ کرام کی حقیقی محبوب ترین دھرتی ہے۔عرس مبارک میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند حاضری دے کر روحانی فیض پاتے ہیں۔آج پُرآشوب عہد میں تصوف، امن و رواداری،برداشت،اتحاد ویکجہتی اور احترام انسانیت کے فلسفے کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔حضرت سید جلال الدین حسین جہانیاں جہاں گشت بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے پوری دنیا میں اللہ پاک کے احکامات کو عام کیا۔لوگوں کے دلوں کو محبت و احترام سے جوڑا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے ملفوظات کتاب خزانہ الفواد الجلالیہ کے نام سے موجود ہے۔جو انسانیت کے لیے رشدوہدایت کا خوبصورت سرچشمہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *