برطانیہ اور فرانس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

(اوصاف نیوز) برطانیہ اور فرانس نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اس کارروائی کے دوران زیرِ زمین اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی حکام کے مطابق بمباری انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی، اور ہدف کو کامیابی کے ساتھ تباہ کر دیا گیا۔ خوش قسمتی سے بمباری کے دوران کسی شامی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

حکام نے مزید بتایا کہ کارروائی میں شامل تمام طیارے بحفاظت واپس اپنے اڈوں پر پہنچ گئے۔ قابل ذکر ہے کہ نشانہ بننے والا اسلحہ گودام ماضی میں داعش کے زیرِ استعمال رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *