امریکا (اے بی این نیوز) اسرائیل میں ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے 1900 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 افراد کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔
امریکی نیوز چینل کی براہ راست نشریات میں اسرائیل میں گرنے والے ایرانی میزائل کو دکھایا گیا۔ اسرائیل میں میڈیا پر حملوں کی لائیو کوریج پر پابندی ہے، حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی ویڈیو نہیں دکھائی جا سکتی۔