پاکستان میں خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ، پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر

پاکستان میں خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ، پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر
بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالرکے برابر ہے: ذرائع وزارت پیٹرولیم— فوٹو:فائل
پاکستان میں خطے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 1.15 ڈالر فی لیٹر کے برابر ہے، بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالرکے برابر ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم نے بتایاکہ سری لنکا میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 سینٹ اور بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 95 سینٹ ہے۔

ملک میں پیٹرول 321 روپے 17پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *