آل پاکستان میڈیا کونسل ضلع مری کا خصوصی اجلاس، عوامی مطالبات کی منظوری

کوٹلی ستیاں (زون) میں ڈویژنل چیرمین رسالت علی چشتی کی صدارت میں اجلاس، ٹیکنیکل کالج اور روڈ تعمیر کے فوری اقدامات کا مطالبہ
کوٹلی ستیاں، (راشد محمود ستی) آل پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) ضلع مری، تحصیل کوٹلی ستیاں (زون) کا خصوصی اجلاس ڈویژنل چیرمین رسالت علی چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹر راجہ شاہنواز ستی، جنرل سیکرٹری آصف محمود ستی، وائس چیرمین پروفیسر ملک مبشر اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سہیل ہاشمی، چیف آرگنائزر راشد محمود ستی اور سیکرٹری انفارمیشن خرم شہزاد ستی نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب اور مقامی اراکین پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ علاقے کی سماجی شخصیت شہید پاپا شکیل ستی کی 30 کنال زمین پر قائم ٹیکنیکل کالج کی تعمیر فوری مکمل کی جائے تاکہ غریب بچوں کو ہنر مند بنایا جا سکے اور انہیں روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں چھینٹ تا ڈھلکوٹ پل روڈ کی تعمیر و مرمت، تحصیلدار و نائب تحصیلدار کی فوری تعیناتی اور تحصیل کوٹلی ستیاں کے عوام کے لیے ضلعی ہیڈکواٹر “پڑھنہ” میں انتظامی دفاتر کے قیام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر شہید پاپا شکیل ستی کے درجات کی بلندی اور مرحوم سید بابر حسین بخاری کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *