حکومت عمران خان کی صحت پر سیاست بند کرے، جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماوٴں کا خط

بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں ،عمرن خان کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے ، مشترکہ خط

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری2026ء)  کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشترکہ طورپر خط لکھا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق خط پی ٹی آئی کے سے سینئررہنماؤں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے لکھا ہے۔ خط کے متن کے مطابق رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کردی جائے ،بانی پی ٹی آئی پر حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں ،حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے۔خط کے متن میں کہاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش کی جاتی ہے وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔

خط کے متن کے مطابق تحریک انصاف کے ہر سطح کے عہدیدار نئے سرے سے تنظیم منظم کریں،پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیم کو نچلی سطح تک لے کر جائیں،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی،مہنگائی ،بے روزگاری اور سکولوں سے بچوں کا باہر ہونا کرپشن کو ہر جگہ اجاگر کیا جائے ۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو دلچسپ ڈیل آفر کردی۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ یہ عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ اور جو پمز کی رپورٹس ہیں وہ چھپا رہے ہیں؟ عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کریں اور وہاں ذاتی معالج اور فیملی ممبر کی موجودگی میں علاج کروائیں پھر ہی جرم کی معافی مل سکتی ہے، ہم عمران خان کی آنکھ بچانا چاہتے ہیں، بدلے میں ہم عاصم منیر کا نام نہیں لیں گے۔سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نمائندوں کو میں نے تب ہی کہا تھا کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں جب وہ کہہ رہے تھے کہ محسن نقوی نے گارنٹی دی ہے کہ ہم فیملی اور ذاتی معالجین کے ہمراہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل منتقل کریں گے اور علاج کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *