لاہوربرطانوی ماہر تعلیم اسجد شیخ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اساتذہ کو بہترین تربیت فراہم کرنے پر پاکستان میں بیسٹ اچیومینٹ ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا،

یہ ایوارڈ وفاقی وزیر پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال نے انہیں پیش کیا کراچی سے تعلق رکھنے والے اسجد شیخ گزشتہ تین دہائیوں سے انگلینڈ میں مقیم ہیں اور بالخصوص ترقی پزیر ممالک کے اساتذہ کے لیئے متعدد آن لائن ٹیچنگ پروگرام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ کارونا کی صورتحال کے دوران اسجد شیخ نے پاکستان میں آن لائن تعلیم کے فروغ کے لیئے اساتذہ کی تربیت کے کئی خصوصی پروگرامز بھی ترتیب دیئے جنہیں دنیا میں وسیع پیمانے پر سراہا گیا سیاسی ، سماجی مذہبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے اس اعزاز پر مبارک باد پیش کی جبکہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی مبارک باد پیش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *