وزیر اعظم آفس
میڈیا ونگ
اسلام آباد: 12 مئی 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بین الصوبائی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل ، کوہاٹ کے قریب بہادر شہری لیاقت کی اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچانے پر خراج تحسین ۔
ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لیاقت نے دہشت گرد کو روک کر اسکی شناخت پوچھی ۔ شناخت پوچھنے پر دہشت گرد نے خود کو اڑا دیا اور لیاقت نے خود بھی شہادت کا رتبہ پالیا۔ وزیر اعظم
شہید لیاقت کی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیر اعظم
شہید لیاقت کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔ وزیر اعظم
شہید لیاقت نے غیر معمولی جرأت، فرض شناسی اور حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وزیراعظم
ایسے بہادر اور نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہے۔ وزیراعظم
شہید لیاقت کی قربانی قوم کے ہر فرد کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیراعظم
قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی- شہید لیاقت جیسے بہادر شہری ہماری قوم کا اثاثہ ہیں- وزیر اعظم
دہشت گردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم
پاکستان کے بہادر عوام نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔ وزیر اعظم
وزیراعظم نے شہید لیاقت کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔