استنبول نیول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب ، صدر ایردوان کی خصوصی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوئے، صدر طیب ایردوان نے تقریب سے خطاب میں پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔

صدر طیب ایردون نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کا سچا اور کھرا اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی قیامت تک قائم رہے گی۔ ترک صدر نے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے استنبول نیول شپ یارڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا، نیول چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ملکو ں کی بحری افواج کے درمیان روابط دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، تقریب کے بعد ترک صدر نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا، اور عملے سے ملاقات کی، پی این ایس خیبر آمد پر ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترکیہ کے صدر اور نیول چیف کے درمیان خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اوردونوں ملکوں کی بحری افواج کے مستقبل کے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *