تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق خلیج میں نشانہ بنائے گئے امریکی آئل ٹینکر سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا مکمل کنٹرول ہے جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی سپلائی کے لیے ایک انتہائی اہم بحری راستہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ابھی تک اس حملے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔