جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) بولان محلہ کی رہائشی لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف۔ برہنہ ویڈیو ریکارڈ کرکے مسلسل جنسی حوس کا نشانہ بناتے ریے۔ متاثرہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ ایس ایس پھنچی جھاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھا کہ واٹس ایپ پر ایک انجان لڑکے سے دوستی ہوئی تھی جس کی موبائل مارکیٹ میں موبائلوں کی دوکان ہے اس سے واٹس ایپ پر بات چیت ہوتی رہتی تھی جس نے پیار اور شادی کا جھانسہ دے کر مجھے ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا جہاں سات سے زائد دیگر لڑکے بھی موجود تھے انہوں نے گن پوائنٹ پر جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور برہنہ حالت میں ویڈیو ریکارڈ کی گئیں جو مسلسل اس ویڈیو کی بنیاد پر مجھے بلیک میل کرتے اور جنسی حوس کا نشانہ بناتے تھے اس گینگ ریپ میں بااثر افراد کے بیٹے بھی شامل ہیں جو انکار کرنے پر موت مار دھمکیاں دیتے ہیں اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمیکاں دی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ان گینگسٹر کی بلیک میلنگ میں آگئ اور شرافت اور بدنامی کی وجہ سے وہ دس ماہ سے زائد عرصے تک مسلسل اپنی جنسی حوس کا نشانہ بناتے ریے میں مجبور تھی اور خاموشی اختیار کی وہ اس شرافت کا ناجائز فائدہ اور اپنی جنسی حوس پورا کرتے رہے۔ ۔۔۔میرا والد مشتاق کوھری ایک غریب اور محنت کش ہے ھمارا شریف خاندان سے تعلق ہے بدنامی کے خلاف سے کسی کو اپنی زیادتی نہیں بتائی۔بلاآخر تنگ آکر اپنے والدین کو اس زیادتی سے آگاہ کیا۔متاثرہ لڑکی لالی نے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی اور سیشن جج سے جنسی اور درندہ صفت ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔
بولان محلہ کی رہائشی لڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف
