جنوبی پنجاب / بہاولپور : این اے 168 ضمنی الیکشن کی گہماگہمی عروج پر،نوجوان امیدوار نواب محمد اویس خاکوانی بھی میدان میں آگئے۔
این اے 168 کا ضمنی معرکہ، نوجوان نواب محمد اویس خاکوانی نے انتخابی میدان میں قدم رکھ دیا۔بہاولپور: حلقہ این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں میں مضبوط امیدوار نوجوان قیادت بےباک لیڈر نواب محمد اویس خان خاکوانی بھی انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔
خاکوانی خاندان کا سرائیکی وسیب کی سیاست میں ایک نمایاں کردار رہا ہے۔نواب محمد اویس خان خاکوانی کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی رہنمائی اور حمایت سے وہ بہاولپور کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔بہاولپور ماڈل ٹاؤن اے میں ان کی رہائش گاہ پر بھی دوستوں،ووٹرز اور سائلین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نواب محمد اویس خان خاکوانی نے حلقہ این اے 168 کے عوام سے ضمنی انتخابات میں انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کی صورت میں بہاولپور شہر کی بہتری،خواتین کے روشن مستقبل،نئے صوبے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
بہاولپور : این اے 168 ضمنی الیکشن، نوجوان امیدوار نواب محمد اویس خاکوانی بھی میدان میں آگئے”
