ملتان . میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہماری حکومت عوام اور نوجوانوں کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما وقاص فرید قریشی کی جانب سے ایوارڈ دینے کے موقع پر کیا انھوں نے ملتان کے پارٹی ورکرز بھی دیگر شہروں کے ورکرز سے کم نہیں ہیں انھوں نے بھی ہر مشکلات میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا یہاں کے ورکرز نے بھی قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کی ہیں مگر ملتان کے پارٹی ورکرز کو دیگر شہروں کے ورکرز کے مقابلے میں اہمیت نہیں دی جا رہی انھوں نے کہا کہ ملتان ہمیشہ مسلم لیگ ن کا گڑھ رہا ہے اگر یہاں کے ورکرز کو بھی اہمیت دی جائے تو پارٹی کی خاطر تن من دھن قربان کریں گے اور ملتان دوبارہ مسلم لیگ ن کا گڑھ بن جائے گا اس موقع پر پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی
حکومت عوام اور نوجوانوں کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے