ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

نوبی کوریا (اے بی این نیوز    )جنوبی کوریا میں کورین فضائیہ کے ایک ایف 16 سی لڑاکا طیارے کا حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں طیارہ گر کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ حادثہ یونگجو شہر کے قریب پہاڑی سلسلے میں اس وقت پیش آیا جب طیارہ تربیتی مشقوں میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کا پائلٹ بحفاظت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا اور فوری طور پر اس کے زخمی ہونے یا کسی عام شہری کے جانی و مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ حادثے کے مقام پر طیارے کے گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے جنگل میں آگ لگی، تاہم حکام نے بتایا کہ آگ کے پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور اسے جلد ہی قابو میں کر لیا جائے گا۔

جنوبی کورین فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی نائب چیف آف اسٹاف کر رہے ہیں۔ کمیٹی حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *