26 ویں سالانہ عرس مبارک مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)

ٹھاروشاہ میں سندھ کے مشہور و معروف صوفی بزرگ مولوی الجلیل نقشبندی 26 ویں سالانہ عرس مبارک مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے کراچی سمیت سندھ بھر سے مریدین کی آمد کا سلسلہ جاری۔ درگاھ الجلیل نقشبندی کو رنگ برنگی بتیوں سے سجا دی گئی۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز جلوس چادر شریف سے ہؤا۔ جس کے بعد کراچی کی مشہور و معروف عالم دین مولانا مظفر حسین شاہ نے روح پرور بیان فرمایا۔ جبکہ ملک پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں نعت رسول پڑھتے ہوئے محفل میں موجود عاشقان رسول کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ آخری میں درگاہ عالیہ کے گددی نشین صوفی عبد الکریم نقشبندی نے دعا کرائی۔ عرس مبارک میں لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *