ڈیرہ غازی خان بیوروچیف ڈیلی جستجو )
کورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں محمد اشفاق صدر ،محمد ہارون سیکرٹری ، عمران احسان سئنیر نائب صدر ،شیخ زین العابدین نائب صدر اور رانا بلال فنانس سیکرٹری ،سلیمان اعوان انفارمیشن سیکرٹری اور اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا منتخب ہوگئے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،پاکستان بار کونسل ،پنجاب بار کونسل ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخارہ سمیت دیگر وفاقی و صوبائی وزرا، بار کونسلز سمیت دیگر کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔
کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں لاہور ہائیکورٹ کے پریس روم میں منعقد ہوئے الیکشن میں صدر سمیت تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ان کے مقابلے میں کسی امیدوار کے کاغذات جمع نہیں کروائے جس کے بعد الیکشن کمیٹی کے نتائج جاری کیے جس کے مطابق محمد اشفاق صدر، محمد ہارون سیکرٹری جنرل، عمران احسان سینیر نائب صدر، شیخ زین العابدین نائب صدر منتخب ہو گئے اسی طرح رانا بلال فنانس سیکرٹری افضل سیال جوائنٹ سیکرٹری ،نعمان نور نائب صدر لوئر کورٹس، سلیمان اعوان سیکرٹری انفارمیشن اور اسد شاہ سیکرٹری ڈیجیٹل منتخب ہو گئے ۔ جس کے بعد صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، صدر پریس گیلری پنجاب ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون، وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو پنجاب بار کونسل صدر لاہور ہائی کورٹ بار آصف نسوانہ اور سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ اور پریس کلب کے بھی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جمہوری انداز میں قیادت کا انتخاب خوش آئند ہے۔کورٹس رپورٹرز نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو اپنایا امید ہے نو منتخب عہدیداران ،تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں گے،کورٹس رپورٹرز عدالتی نظام اور عوام کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کرتے ہیں، نومنتخب ٹیم سے صحافیوں کے مسائل کے حل اور معیارِ رپورٹنگ میں بہتری کی توقع ہے۔ کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے فرائض سینیر صحافی گل چمن شاہ، حبیب چوہان اور شاداب ریاض نے ادا کیے انتخابات میں سینیر صحافی جلیل الرحمان, ساجد ضیا،سئنیر صحافی ملک اشرف، ضیا الرحمان،فیصل خان ،طارق خان ،عارف ملک، سبطین علی ، رانا یاصف ،شاکر اعوان، وقاص اعوان، ارشد علی، رائے شاہ نواز، ،نوید حیات ، یاسر عباسی ،حافظ عبد الرحمن، ریاض بھٹی ، شوکت سعید ، رانا طارق محمود ، شہزادہ خالد ، طلحہ قریشی ، شبیر ظفر چوہدری، شاہد چوہدری ، ارسلان احمد ،ناطق ریحان، ابوبکر، مستقیم نواز ،احسان احمد، سمیت 45سے زائد کورٹ رپورٹرز نے شرکت کی۔