یراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری ہوئی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مریم نواز کی کس چیز کی سرجری ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں، الحمدللہ، عید کے دن مریم نواز نے اسپتال سے صوبے میں سکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔
