مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

اسلام آباد: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر مہنگا ہوکر 4493 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مقامی بلین مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4800 روپے مہنگا ہو کر 472062 روپے کا ہو گیا۔

دس گرام سونا 4,116 روپے سے 4,417 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی 7 ہزار 554 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس ہو گیا جب کہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونا 858 روپے کمی سے 4601 روپے اور ایک تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 7454 روپے ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *