تہران(اے بی این نیوز) ایران کی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے دو اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں فوجی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق دبئی میں ایک مقام پر تقریباً 400 امریکی فوجی موجود تھے جبکہ ایک اور مقام پر 100 سے زائد اہلکار تعینات تھے، دونوں مقامات کو گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے بعد ایمبولینسز کئی گھنٹوں تک لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرتی رہیں، تاہم اس حوالے سے کسی آزاد ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔ترجمان نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ خطہ اس کے فوجیوں کیلئے محفوظ نہیں رہا۔ٹرمپ کو سمجھنا ہو گا کہ یہ خطہ امریکی فوجیوں کا قبرستان بنے گا۔دوسری جانب ان دعوؤں پر امریکا یا دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا