جھنگ (قمر زمان نقوی) اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ طارق محمود گل کے احکامات کی روشنی میں خضر خان کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کی حدود میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم جاری ہے۔روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کمیٹی کا عملہ کتوں کو ختم کرکے تلف کررہا ہے۔خضر خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی طارق محمود گل کے احکامات پر آوارہ کتوں کو ختم کیا جارہے۔اس کا مقصد عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔تاکہ عوام بےخوف وخطر اپنی زندگی گزار سکیں کیونکہ کتے کے کاٹنے سے انسانی زندگیوں میں انفیکشن پھیل سکتا ہے جو کہ انتہائ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ آوارہ کتوں کی نشان دہی کریں تاکہ انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
آوارہ کتوں کے خلاف مہم جاری