جھنگ (قمر زمان نقوی)تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال کے سال 2026ء کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔صدارت کا تاج ایک بار پھر مہر شہزاد سلیم گرواہ ایڈووکیٹ کے سر سج گیا۔12 ووٹوں کی برتری سے صدر بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال منتخب ہوگئے جبکہ محمد شفقت علی خان ایڈووکیٹ 20 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگۓ۔مدمقابل صدارتی امیدوار چوہدری امتیاز احمد ایڈووکیٹ نے 40 جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار علی زیب خان ایڈوٹ نے 36 ووٹ حاصل کئے۔پولنگ کا عمل خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ڈی ایس پی ارشد علوی،ایس ایچ او احمد پور سیال واصف علی نول۔ ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس جھنگ عزیراللہ خان۔ریڈر ڈی ایس پی خضر عباس شاہ۔بذات خود سارا دن بار روم میں موجود رہے۔نتائج کا اعلان ہوتے ہی ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا گیا۔کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا نو منتخب صدراور جنرل سیکرٹری کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی گئی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔جبکہ نائب صدرچوہدری محمد اسحاق جٹ ایڈووکیٹ۔جوانٹ سیکرٹری مخدوم انیس احمد ایڈووکیٹ۔لائبریرین محمد امتیاز ایڈووکیٹ ۔ممبران مجلس عاملہ۔علی مہدی سیال ایڈووکیٹ۔عرفان تصور ایڈووکیٹ۔چوہدری ناصر عباس ایڈووکیٹ۔محمد عطاء اللہ عامر قادری ایڈووکیٹ۔چوہدری قیصر نوید ایڈووکیٹ۔مظہر عباس خان بلوچ ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے ۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور سیال کے سال 2026ء کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا