عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زيب بنگلانی)
صوبائی وزیر سندھ سید سردار علی شاہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پورے ضلع میں آٹے کی زائد قیمتوں پر فروخت کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر سستا اور معیاری آٹا فراہم کیا جائے۔
صوبائی وزیر کے نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے پابند کیا ہے کہ وہ کل سے تمام شہروں میں چھاپے مار کر آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ضلع عمرکوٹ میں آٹے کی غیر قانونی اور زائد نرخوں پر فروخت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔