حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حسین حیدر سرخ پوش بخاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا 757واں سالانہ عرس مبارک

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف ( ): برصغیر پاک وہند جنوبی ایشیا کی عظیم روحانی ہستی شہنشاہ تجلیات حضور حضرت سید شیر شاہ جلال الدین حسین حیدر سرخ پوش بخاری سہروردی رحمتہ اللہ علیہ کا 757واں سالانہ عرس مبارک تقریبات کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف و درود پاک و سلام کی صدائیں میں سجادہ نشین درگاہ جلالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری، ولی عہد شہزادہ مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری نے مزار شریف کو غسل عرق گلاب و صندل سے دے کر چادر پوشی فرمائی۔اس موقع پر ولی عہد شہزادہ مخدومزاد سید عمر افتخار گیلانی،مخدومزاد سید خورشید الحسن بخاری،مخدوم سید ناصر بخاری ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی،سید زین بخاری،سید دیوان عبداللہ بخاری،سید نجیب علی بخاری،مہر مرید حسین سپرا، سید حسین حیدر بخاری، سید ریاض جہانیاں بخاری، خلیفہ شمیم عباس شجراء نویس، خلیفہ ملک محمد اشفاق چنڑ،سید ارشد ترمذی،عبداللہ سچل خان ڈاھر جلالوی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں اولاد بخاریہ، عقیدت مند و زائرین نے حاضری دے کر بے پناہ فیض و تسکین حاصل کیں۔عقیدت مندوں کی طرف چراغاں کیا گیا۔اولیاء اللہ کرام کے آستانے لوگوں کے لیے رشدوہدایت کے خوبصورت سر چشمے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *