ڈی جی خان تا کوٹ مبارک روٹ پر فری بس سروس کا مطالبہ، عوام انتظار میں

ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف چوہدری احمد ڈیلی نیوز جستجو سے)
ڈیرہ غازی خان سے براستہ کوٹ ہیبت، چھابری بالا، یارو کھوسہ، کوٹ مبارک اور سیمنٹ فیکٹری تک پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
اس پسماندہ علاقے کے ہزاروں مکین فری بس سروس کے آغاز کے منتظر ہیں۔ طلبہ، ملازمین، خواتین، بزرگوں اور روزانہ شہر آنے جانے والے شہریوں کو سفری سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے بھاری کرائے برداشت کرنا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس روٹ پر فوری طور پر فری بس سروس شروع کی جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
سوال یہ ہے کہ ان علاقوں کے عوام کو جدید سفری سہولیات کب میسر آئیں گی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *