چیف آرگنائزر راشد محمود ستی کی کوششوں سے سرکاری زمین پر قبضہ ختم کروانے کی کارروائی شروع
کوٹلی ستیاں میں محکمہ صحت کی زمین پر ناجائز قبضے کے خلاف کارروائی، شفاف انکوائری کی یقین دہانی
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی سے) آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹر ضلع مری کے چیف آرگنائزر راشد محمود ستی نے موضع درنوئیاں تحصیل کوٹلی ستیاں میں سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کے خلاف کوششیں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ 1990 میں موضع درنوئیاں کے معززین نے اپنے خاندان کی قیمتی اراضی اکتیس کنال اور 9 مرلہ محکمہ صحت کو ہسپتال بنانے کے لیے وقف کی تھی، جس پر کچھ رقبے پر ہسپتال تعمیر ہو چکا تھا اور باقی زمین محکمہ صحت کے زیر استعمال تھی۔ تاہم، کچھ افراد بشمول سرکاری ملازم نے اس زمین پر غیر قانونی قبضہ کر لیا۔ اس قبضے کو ختم کروانے اور زمین کی اصل پوزیشن بحال کروانے کے لیے راشد محمود ستی، بزرگ صحافی رسالت علی چشتی اور دیگر صحافی ساتھیوں نے مری میں تعینات اے ڈی سی آر عمر اویس کیانی سے ملاقات کی اور تحریری درخواست کے ساتھ تمام ثبوت فراہم کیے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے درخواست کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں کو مارک کر دیا گیا، جس پر اے سی کوٹلی ستیاں تیمور عادل نے راشد محمود ستی سے خصوصی ملاقات کی اور انکوائری کے لیے متعلقہ حکام کو درخواست بھیج دی۔ اس موقع پر اے سی کوٹلی ستیاں تیمور عادل نے واضح کیا کہ کسی بھی زمین، بالخصوص سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اور سرکاری ملازمین بھی اپنا قبلہ درست کر لیں۔ اے سی کوٹلی ستیاں اور اے ڈی سی آر نے راشد محمود ستی کو میرٹ پر شفاف انکوائری کروانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ ایس ایچ او کوٹلی ستیاں غلام اصغر کو موقع پر بوقت نشاندہی پولیس فورس کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تاکہ کسی قسم کے نقص امن کے خطرے کے بغیر بروقت قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
چیف آرگنائزر راشد محمود ستی کی کوششوں سے سرکاری زمین پر قبضہ ختم کروانے کی کارروائی شروع