،شادی شدہ خاتون اور نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کرلی ہے

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔
،شادی شدہ خاتون اور نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کرلی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں تعلقہ اسپتال منتقل کردی ہیں، ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے شادی میں ناکامی پر خودکشی کرلی ہے، ورثا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل کُنری کے علاقے نبی سر تھر کے گاؤں اُ ٹھ لک کے مقام پر جنگل سے شادی شدہ 18سالہ خاتون کھیاں زوجہ پرتاب بھیل اور 20 سالہ نوجوان ساجن ولد انور بھیل کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ورثاء اور پولیس کے مطابق دونوں نے درخت میں رسی کے ذریعے پھندہ لگاکر اجتماعی طور پر خودکشی کی ہے، معلوم ہواہے کہ لڑکی اور لڑکا آپس میں محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے ناکامی پر انہوں نے اجتماعی خودکشی کرلی ہے، خاتون ٹنڈو کولاچی تحصیل جُھڈو کی رہائشی بتائی جاتی ہے، تاہم پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تعلقہ اسپتال کنری منتقل کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *