crossorigin="anonymous"> ایس پی کینٹ اختر نواز کا تھانہ ہربنس پورہ کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم - ڈیلی جستجو

ایس پی کینٹ اختر نواز کا تھانہ ہربنس پورہ کا اچانک دورہ، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

15 کال پر فوری ریسپانس لازمی،نجی ٹارچر سیل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا؛
ایس پی کینٹ اختر نواز

لاہور (محمد منصور ممتاز سے)

ایس پی کینٹ اختر نواز نے تھانہ ہربنس پورہ کا سرپرائز وزٹ کیا اور تھانے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات اور تھانہ کی عمارت کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ایس آئی پیز اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ عوام الناس کو جدید سہولیات کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے 15 پر موصول ہونے والی کالز پر فوری ریسپانس کو لازمی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سہولت آفیسر اور گائیڈ کنسٹیبل شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں اور ان کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں۔ تھانے اور حوالات کی صفائی کے ساتھ ساتھ زیر حراست ملزمان کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ غیر قانونی تشدد یا کسی بھی قسم کا نجی ٹارچر سیل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے روایتی پولیسنگ سے ہٹ کر جدید اور سمارٹ پولیسنگ کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے پیشہ ورانہ طرز عمل اپنانا ناگزیر ہے۔
دورے کے اختتام پر انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور جذبہ خدمت کے تحت سرانجام دیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *