لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

پشاور(نیوز ڈیسک) پنجاب اور سندھ کے بعد ایک اور صوبے نے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی، ملازمین کو مالی ریلیف دینے کے لیے ایڈوانس ادائیگی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے عید الفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں ملازمین کو مالی ریلیف دینے کے لیے ایڈوانس ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت ملازمین کو یکم اپریل کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ مارچ کی مکمل تنخواہ اور پنشن 16 مارچ 2026 کو ہی جاری کر دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور انہیں خریداری کے لیے بروقت مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ادائیگیوں کا عمل 16 مارچ تک مکمل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *