لاہو ر(نیوز ڈیسک)سابق قومی کرکٹر اعجاز احمدنے انکشاف کیاہے کہ 1999 کے ورلڈکپ فائنل میں ٹاس جیت کر میچ جیت چکے تھے لیکن وسیم اکرم کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ہمیں ہرا دیا، صبح تک بارش ہوتی رہی، ایک رات پہلے وسیم کو کہا ٹاس جیت گئے تو پہلے بیٹنگ کرنے کی غلطی نہ کرنا ۔ پاکستان کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1999 کا فائنل ہم جیت چکے تھے ،لیکن وسیم اکرم کے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے نے ہمیں ہرا دیا ، جب ٹاس جیت گئے تھے توفائنل بھی جیت گئے تھے، کوئی بھی چھوٹا بچہ بھی اگر پاکستان ٹیم کا کپتان بنائیں او روہ یہ فیصلہ نہ کرے، میں نے ایک رات پہلے وسیم اکرم سے بولا تھا، میں او روسیم 9 سال تک ایک ہی کمرے میں رہتے رہے ہیں، کمرکے پردے پیچھے ہٹے ہوئے تھے 6 بجے کے قریب بڑی تیز بارش ہو رہی تھی، ہم نے 8 بجے ڈنر پر جانا تھا، میں نے وسیم اکرم سے کہا کہ کہیں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی غلطی نہ کر دینا، اگر تمہارے پر پریشر ہے تو صبح ٹیم میٹنگ کر لینا، کھانے پر گئے او ر11 بجے واپس آئے ، پھر صبح 6 بجے اٹھا او رپردے ہٹائے تو اس وقت بھی تیز بارش ہو رہی تھی، کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، گراونڈ میں گئے ، کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، میں نے دیکھا عمران بھائی کھڑے تھے تو میں انہیں سلام کرنے چلا گیا، اتنی دیر میں وسیم اکرم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، میں نے عمران خان سے کہا کہ میں چلتا کیونکہ تین نمبر پر بیٹنگ کرنی ہے، میں ابھی پانچ قدم ہی چلا ہوں گا کہ پیچھے سے عمران خان نے آواز دی او رکہا کہ اعجاز تم لوگ میچ ہار چکے ہو۔
سابق کپتان وسیم اکرم پراپنے ہی ساتھی نے بڑاالزام لگادیا