اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں دو روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق جمعرات 9 اپریل اور جمعہ 10 اپریل کو اسلام آباد میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس تعطیل کا اطلاق ان اداروں پر نہیں ہوگا جو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد پولیس اور دیگر انتظامی دفاتر کھلے رہیں گے۔
اسی طرح بجلی اور گیس سے متعلق ادارے جیسے آئیسکو اور ایس این جی پی ایل کے ساتھ ساتھ اسپتال بھی فعال رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس فیصلے سے متعلق باقاعدہ ہدایات تمام متعلقہ محکموں کو جاری کر دی ہیں۔