تائیوان: تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔ جس کی وجہ سے سطح پر نسبتاً کم شدت کے ساتھ اس کے اثرات محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی زیادہ تر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کی سرنگوں میں ہونے کا امکان ہے، آئی اے ای اے کے سربراہ
ماہرین کے مطابق زیادہ گہرائی کے باعث جانی و مالی نقصان کا خطرہ عموماً کم ہوتا ہے تاہم صورتحال کی مکمل تفصیلات مقامی حکام جاری کریں گے۔