بریکنگ نیوز!

کراچی: ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے کمرشل طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے سے ایئر لائنز کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجاویز مسترد کیے جانے کے بعد ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں برٹش برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 104.6 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل 98.93 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

تیل کی قیمتوں پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 20 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کا اثر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *