ضلع نوشہروفیروز میں ریلیوں اور مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

نوشہروفیروز:(کاشان غفار خانزادہ )

معرکۂ حق (آپریشن بنیانِ مرصوص) کی تاریخی کامیابی اور شاندار فتح کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ضلع نوشہروفیروز میں ریلیوں اور مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم اور ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی قیادت میں آئی بی اے کمیونٹی کالج سے مٹھیانی روڈ تک جشن فتح ریلی نکالی گئی
ریلی میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاک فوج سے محبت اور قومی یکجہتی کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی پوری قوم کے اتحاد، قربانیوں اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *