ڈیرہ غازی خان بیوروچیف احمد راجپوت ڈیلی جستجو نیوز )
UNICEF اور Global Partnership for Education (GPE) کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول یارو میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں سکول کونسل ممبران اور والدین کی ایک اہم آگاہی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں والدین کو سکول سے باہر بچوں کے داخلوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور اپیل کی گئی کہ پانچ سے نو سال عمر کے بچوں کو فوری طور پر سکول میں داخل کروایا جائے تاکہ وہ معیاری تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ داخل ہونے والے بچوں کو مفت کتابیں، اسٹیشنری اور کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا جبکہ سمر کیمپ کے دوران بچوں کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی پروگرام بھی ترتیب دیے جائیں گے تاکہ بچوں میں سیکھنے کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔
سکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ پروگرام کا بنیادی مقصد زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانا، ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کرنا اور والدین میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
والدین اور سکول کونسل ممبران نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
سکول کونسل ممبران اور والدین کی ایک اہم آگاہی میٹنگ