چینی صدر سے ملاقات ،امریکہ چین کیساتھ تجارت کا خواہاں ہے ، ٹرمپ

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدورہ چین کے موقع پرچینی صدر چی جن پنگ سے اہم ملاقات جاری ہے ، اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کاکہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر استقبالیہ میں ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔صدر ٹرمپ گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر استقبالیہ میں پہنچے جہاں چینی صدر نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔

چینی صدر نے امریکی صدر کا خیرمقدم کیا ، کابینہ سے تعارف کرایا جس کے بعد چینی اور امریکی صدور گریٹ ہال آف دی پییل کی عمارت کے اندر چلے گئے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے صدور نے مختصر گفتگو کی، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملاقات میں تجارت کو فوکس کرینگے اور ہم دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے،پوری دنیا کی نظریں بیجنگ پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے۔

بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔

ٹرمپ کے ساتھ ان کے سرکاری جہاز میں آنے والوں میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ان کی بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک بھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *