اللہ کو مہنگے یا بڑے جانور کی کچھ حاجت نہیں اُس کے سامنے نیت نیک ہی تمہاری کامیابی ہے
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق علاقے کے معروف ثناخوانِ مُصطفٰی ﷺ محترم جناب امیر حمزہ قادری نے عیدِ قرباں کے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ عیدِ قرباں میں صرف جانور کو قربان کرنا ہی نہیں مقصود بلکہ اصل آپ کی خود پسندی حسد کینہ بغض جسی اناؤں کو قربان کرنے سے ہی آپ سہی ثواب کے حقدار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اہلِ خانہ رشتہ دار یا دوستوں میں آپ سے ناراض ہے تو اس پر اپنی انا کو قربان کر کے اس سے صلح کر لیجئے اگر ایسا نہ کیا تو چاہے آپ کتنا مہنگا ہی جانور قربان کر لیں اُس کا اصل ثوب نہیں مل پائے گا اور وہ آپ کی ریا کاری ہی ہو گی۔لہٰذا خود کو خُدا پاک کی بارگاہ میں جھُکا لیجیئے اور اپنی اناؤں کو قربانی سے پہلے اللہ کی رضا کیلیئے قربان کر ڈالیئے۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کو تمہارے مہنگے جانور کی کُچھ حاجت نہیں اُس کے سامنے تو نیک نیتی ہی تمہاری اصل کامیابی ہے۔لہٰذا سچی توبہ کیجیئے اور اپنے رب کو راضی کر لیجیئے۔
قربانی کا اصل مقصد خود پسندی۔حسد۔کینہ بغض۔جیسی اناؤں کو قربان کرنا ہے
