نوشہرو فیروز سنی رابطہ کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ شہادتِ عثمانِ غنیؓ پ عظیم الشان مطالباتی جلوس نکالا گیا۔

ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)

نوشہرو فیروز سنی رابطہ کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ شہادتِ عثمانِ غنیؓ پر عظیم الشان مطالباتی جلوس
سنی رابطہ کونسل ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے ۱۸ ذوالحج، یومِ شہادتِ خلیفہ سوم، دوہرے دامادِ رسولؐ، ہم زلفِ علی مرتضیٰؓ، امیر المومنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مطالباتی جلوس نکالا گیا۔

جو کہ مرکز الفردوس مسجد سے پریس کلب نوشہرو فیروز تک جس میں کی قیادت مولانا عبد الاحد صاحب اور مولانا نعمت اللہ فاروقی صاحب نے کی اس کے علاو دیگر علماء اکرام نے خطاب کیا اور حضرت عثمان غنی رضہ کی شان و منقبت بیان کی
حضرت عثمان غنی رضہ جو کہ دوہرے داماد ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اور ہم زلف علی ہیں امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضہ کی حکومت 44 لاکھ مربع میل تک قائم عرب و عجم سے نکل کر یورپ تک حکومت قائم رہی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ کو 40 روز تک ان کے گھر مدینہ میں خارجیوں نے بند رکھا اور 40 دن تک پانی کھانا بند رکھا اور آخر کار 18 ذوالحج کو امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضہ کو ان کے گھر میں تلاوت قرآن مجید کرتے ہوئے شہید کیا گیا
سنی رابطہ کونسل ضلع نوشہرو فیروز کی جانب سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور حکومتی سطح پر سیمینار کیے جائیں تاکہ ہماری نسلوں کو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے بارے میں معلومات ہو سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *