تاج ویلفیئر جیکب آباد کے زیر اہتمام ”ایک بشر، ایک شجر“ آگاہی ریلی

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)
تاج ویلفیئر جیکب آباد کی جانب سے شجرکاری آگاہی مہم ”ایک بشر، ایک شجر“ کے سلسلے میں سول اسپتال جیکب آباد میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سول سرجن ڈاکٹر واجد علی بھٹو نے کی۔
ریلی میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سماجی کارکنوں احمد رند، حنیف پنہور، لال جان پنہور اور شہزاد پٹھان سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ درخت ماحول کو آلودگی سے بچانے، درجہ حرارت میں کمی لانے اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ”ایک بشر، ایک شجر“ مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں۔
ریلی کے اختتام پر شجرکاری کی اہمیت اجاگر کی گئی اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *