محرم الحرام میں استحکام امن و رواداری کو برقرار رکھنے کے لیےزیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ محترمہ اقراء ناصر اعوان سفیران امن و اتحاد ویکجہتی کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا

احمدپورشرقیہ/اوچ شریف( ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر محرم الحرام میں استحکام امن و رواداری کو برقرار رکھنے کے لیےزیرصدارت اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ محترمہ اقراء ناصر اعوان سفیران امن و اتحاد ویکجہتی کمیٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانان خصوصی میں درگاہ جلالیہ بخاریہ کے ولی عہد سید حسن زمرد بخاری،چیف بلدیہ کمیٹی ظفر عباس بھٹی،مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران سردار آفتاب احمد خان ڈاھر کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے معزز علماء کرام و صدور کےساتھ شہری بھی موجود تھے۔اس موقع پر محرم الحرام کے سلسلہ میں تحصیل بھر میں امن و اتحاد و سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و معزز مہمانوں نے آپس میں اتحاد ویکجہتی،امن و رواداری کا درس منبر ومحراب سے دینے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔آخر میں مخدومزاد سید غلام حسن زمرد بخاری نے استحکام پاکستان و اتحاد امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *