دعا ہے میں شہدا اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں، باقر قالیباف

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 جون2026ء) اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دعا ہے میں شہدا اور ایرانی قوم کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ میناب کے مظلوم بچوں اور شہیدوں کو اپنے کاموں کا گواہ سمجھتا ہوں، شہدا ہمیں دیکھ رہے ہیں اور انہیں ہم سے بہت امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے عزت کے ساتھ اپنے ان دوستوں سے جاملوں جن کا بیصبری سے انتظار ہے۔واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلی سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا ہے۔زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیرِ خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *