جیکب آباد: مولاداد تھانے کی حدود قادر پور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،

جیکب آباد:(نامه نگار) مولاداد تھانے کی حدود قادر پور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے حملہ کر دیا فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت ابرار حسین کھوسو اور محمد شفیق کھوسو کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں کے والد عبدالخالق کھوسو کا الزام ہے کہ ندیم احمد کھوسو، نوید احمد کھوسو، محمد جنید وحید سمیت 6 افراد نے فائرنگ کر کے بیٹوں کو زخمی کیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *