ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے وفد کی ملاقات

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگلانی۔ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے وفد کی ملاقات، ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی
عمرکوٹ: ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے وفد نے صدر ڈی ایف اے عمرکوٹ نوید یوسف بھٹی کی قیادت میں
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈی ایف اے جنرل سیکریٹری جمیل بھٹی اور سرپرست اعلیٰ کامران بھٹی زین العابدین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے حال ہی میں منعقد ہونے والے صوبیدار میجر ریٹائرڈ حاجی پھول محمد میموریل فٹبال نائٹ ٹورنامنٹ 2026 کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے ڈی سی صاحب کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن عمرکوٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نوید الرحمن لاڑک صاحب کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ ڈی سی صاحب نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا اور ضلع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی ایف اے عمرکوٹ کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور محکمہ کھیل کے تعاون سے ہی یہ ٹورنامنٹ کامیابی سے مکمل ہو سکا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے اقدامات کا ساتھ دے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *