دوحہ میں اہم مذاکرات،ٹرمپ کا ایران بارے بڑا دعویٰ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان کل دوحہ میں ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
دوحہ میں اہم مذاکرات، ٹرمپ کا ایران بارے بڑا دعویٰ
اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کے بعد امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان سوئس شہر برگن میں مذاکرات ہوئے۔ اس دوران پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے لیے وسیع سفارت کاری کی ہے جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

پاکستانی حکام اب بھی پر امید ہیں کہ امریکا اور ایران 60 دنوں میں امن معاہدے پر متفق ہو جائیں گے، جس کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *