نوجوان کی مبینہ گرفتاری کے خلاف مختلف برادریوں کا احتجاج، قومی شاہراہ پر دھرنا۔

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) بھٹی، بروہی، سولنگی سمیت مختلف برادریوں کی جانب سے ایک نوجوان کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر دھرنا دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مظاہرین کے رہنماؤں ارسلان بھٹی، دیدار بھٹی، ابراہیم لانگو، یوسف سولنگی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق فائیٹر پولیس کے اہلکاروں نے نوجوان امتیاز بھٹی کو حراست میں لیا ہے۔ مظاہرین نے نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر دھرنے کے مقام پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے، جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

واقعے سے متعلق پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آسکا، جبکہ نوجوان امتیاز بھٹی کی گرفتاری کی وجوہات بھی واضح نہیں ہوسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *