ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

عمرکوٹ سندھ بیوروچیف زیب بنگللانی۔ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں باوقار الوداعی تقریب محمد عالم سومرو کی ریٹائرمنٹ پر یادگار شیلڈ اور اجرک کے تحائف پیش، خدمات کو شاندار خراجِ تحسین.
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس عمرکوٹ میں رجسٹرڈ رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر محمد عالم سومرو کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں انہیں رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں نامور سماجی شخصیت رسول بخش رحیمدانی کی جانب سے شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگار شیلڈ پیش کی گئی جبکہ سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی نامور سماجی شخصیت رسول بخش رحیمدانی نے کہا کہ محمد عالم سومرو جیسے دیانتدار اور فرض شناس افسر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدے تو آتے جاتے رہتے ہیں مگر جو افسر اپنی ایمانداری، سادگی اور انسان دوستی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لے وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ محمد عالم سومرو نے اپنی پوری سروس کے دوران قانون اور ضابطے کی پاسداری کو اولین ترجیح دی، کبھی دباؤ یا سفارش کو خاطر میں نہیں لایا اور ہر سائل کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں مالی معاملات کو شفاف اور منظم بنانے میں محمد عالم سومرو کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ پنشنرز، اساتذہ، ملازمین اور عام شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کی پہچان رہا۔ وہ صرف ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ایک حساس دل رکھنے والے انسان ہیں، جو دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ رسول بخش رحیمدانی نے مزید کہا کہ آج ہم انہیں الوداع نہیں کہہ رہے بلکہ ان کی خدمات کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ ان کا نام ضلع عمرکوٹ کی انتظامی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محمد عالم سومرو کو صحت، سکون اور عزت والی طویل زندگی عطا فرمائے۔ اس موقع پر رسول بخش رحیمدانی اور نوجوان صحافی سجاد علی شیخ نے محمد عالم سومرو کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے۔ محمد عالم سومرو نے اپنے خطاب میں رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی اور بالخصوص رسول بخش رحیمدانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزت افزائی ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ دیانتداری اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی اور اگر کسی شہری کے مسئلے کے حل میں کامیاب ہوئے تو وہی ان کی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی افسر کی اصل کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب عام شہری اور پنشنرز مطمئن ہو کر دفتر سے واپس جائیں۔ اگر ان کی کوششوں سے کسی مستحق کو بروقت ادائیگی ملی یا کسی پریشان حال ملازم کا مسئلہ حل ہوا تو وہی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم اور اسٹاف کے تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اجتماعی کوششوں سے ہی نظام بہتر انداز میں چلتا ہے۔ تقریب میں سابق ڈی او پرائمری دوارکھو مل، اکاؤنٹنٹ غلام مجتبیٰ کریم میمن، منظور چانڈیو، اکاؤنٹنٹ راشد دل، حاجی اکرام چوہدری (پ ٹ الف تعلقہ صدر)، ایڈووکیٹ نندلال مالھی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے محمد عالم سومرو کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اور انہوں نے کہا کہ محمد عالم سومرو نے اپنی پوری سروس کے دوران دیانتداری، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ضلع عمرکوٹ کے مالی معاملات کو شفاف اور منظم بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ محمد عالم سومرو نہ صرف ایک قابل افسر بلکہ ایک اعلیٰ اخلاق کے حامل انسان بھی ہیں، جنہوں نے ہر سائل کے ساتھ عزت اور احترام کا برتاؤ کیا۔ ان کی خدمات نوجوان افسران کے لیے ایک مثال ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد عالم سومرو کی دیانتداری، سادگی اور عوام دوستی آنے والی نسل کے افسران کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *