تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،رانا سکندر حیات

لاہور ۔پنجاب میں اسکول بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وضاحت جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق چلیں گی اور طلبہ کو بدستور کلاس روم میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں اسکول بند ہونے کے حوالے سے مختلف خبریں اور افواہیں سامنے آ رہی تھیں جس کے باعث طلبہ اور والدین میں تشویش پائی جا رہی تھی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ درست معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کسی قسم کی الجھن کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *