طلبہ کیلئے خوشخبری بلاسود بائیک حاصل کرنے کا سنہری موقع

لاہور: پنجاب کے طلباء کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، بینک آف پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلا سود موٹر سائیکل سکیم کے تحت خصوصی قرعہ اندازی انعامی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس سلسلے میں بینک آف پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ ایک خصوصی مہم 23 فروری سے 23 اپریل 2026 تک جاری رہے گی، جس کا مقصد ان طلباء کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں لیکن ڈیجیٹل قبولیت یا ایکویٹی ڈپازٹ کا مرحلہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔

بینک حکام کے مطابق ایسے تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیجیٹل قبولیت کو مکمل کریں اور مقررہ ایکویٹی ڈپازٹ جمع کروا کر اسکیم کا حصہ بنیں تاکہ وہ بلا سود موٹرسائیکل حاصل کرنے کے اہل ہوسکیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں عمل مکمل نہ کرنے والے طلبہ کی درخواستیں زیر التوا رہ سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متعارف کرائی گئی بلاسود موٹر سائیکل اسکیم کا مقصد طلباء کو سفری سہولیات فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ سکیم کے تحت ہزاروں طلباء کو آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

بینک آف پنجاب نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے تمام ضروری اقدامات مکمل کرکے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *